اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلے کے ملزمان کو قید کی سزا

فی کس 20ہزار روپے جرمانہ اور ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم


Staff Reporter May 31, 2013
فی کس 20ہزار روپے جرمانہ اور ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے اغوابرائے تاوان پولیس مقابلہ اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں ملوث 3 ملزمان حسین بخش ، سرار خان اور وحید بخش کو مجموعی طور پر 35برس قید اور فی کس 20ہزار روپے جرمانہ اور ملزمان کی تمام جائیدار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق 9جون2010کو ملزمان نے صدر کے علاقے سے سعید احمد کو اغوا کیا تھا اوراس کے والد حاجی ہزار خان سے اسکی رہائی کیلیے 70لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جس پر مدعی نے تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام 67/10زیر دفعہ 365/A/34درج کرائی،تفتیش اے وی سی سی کے سپرد کی گئی تھی، پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے گلستان جوہر سے ملزمان کو 25جون 2010کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مغوی کو بازیاب اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔



دوران تفتیش ملزمان کو مغوی نے شناخت کیا تھا، جمعرات کو فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اغوا کے الزام میں 25برس قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے اور پولیس مقابلے میں تینوں ملزمان کو 5برس قید اورفی کس 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسلحہ ایکٹ میں ملزمان کو 5برس قید اور فی کس 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔