وندو نے اسد رؤف کے ساتھ تعلق کا اعتراف کرلیا
میچز کے بارے میں پاکستانی امپائر سے معلومات کا تبادلہ کیا کرتا تھا، سٹے باز کا الزام
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسپاٹ فکسنگ میں گرفتار اداکار وندو دارا سنگھ نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کے ساتھ تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وندو نے پولیس کو بتایا کہ وہ میچز کے بارے میں اسد رؤف سے معلومات کا تبادلہ کیا کرتے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے شری شانتھ کو بکیز کی جانب سے دیے گئے ساڑھے 5 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ اس میں ابھشیک شکلا نے مدد فراہم کی، پیسر کو مجموعی طور پر دس لاکھ روپے دیے گئے تھے،خاصی رقم انھوں نے پارٹیز اور شاپنگ کر کے اڑا دی۔
انھوں نے تین بار اپنے دوستوں کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پارٹی پر بلایا، قیمتی لیپ ٹاپ کمپیوٹر بھی خریدے، اس بارے میں سوال پر پولیس آفیشل نے کہا کہ ہم یہ معلومات عدالت میں ظاہر کریں گے، میڈیا کو بتانے سے کیس خراب ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے بکی دیپک اوبرائے سے 8 ویزا کریڈٹ کارڈز برآمد کیے جس سے کھلاڑیوں کو شاپنگ کرائی جاتی تھی، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔