یوسین بولٹ نے خلائی ادارے کے جہاز میں ’زیرو گریویٹی‘ پر بھی ریس جیت لی

یوسین بولٹ نے فرنچ خلائی ادارے کے خصوصی جہاز میں دیگر 2 مسافروں کے ساتھ ریس لگائی۔

یوسین بولٹ نے فرنچ خلائی ادارے کے خصوصی جہاز میں دیگر 2 مسافروں کے ساتھ ریس لگائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جمیکا کے سابق سپر اسٹار اسپرنٹر یوسین بولٹ نے 'زیرو گریویٹی' پر بھی ریس جیت لی۔


یوسین بولٹ نے فرنچ خلائی ادارے کے خصوصی جہاز میں دیگر 2 مسافروں کے ساتھ ریس لگائی، اس میں کشش ثقل سے عاری خلائی ماحول مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا ہے۔

بولٹ کے ساتھ ریس لگانے والوں میں سے ایک فرنچ خلانورد جین فرانکوئیس کلیروی اور دوسرے نوواسپیس کے چیف ایگزیکٹیو اوکٹیو ڈی گائول تھے، انھوں نے یوسین بولٹ کا بھرپور مقابلہ کیا مگر آخر میں اسپرنٹ اسٹار ہی فاتح رہے۔
Load Next Story