افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا 36 طالبان کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ

صوبہ بغلان میں زمینی اور فضائی آپریشن کیا گیا جس میں کئی اہم اور سینئر کمانڈرز بھی جاں بحق ہوئے،12زخمی۔


این این آئی September 14, 2018
صوبہ بغلان میں زمینی اور فضائی آپریشن کیا گیا جس میں کئی اہم اور سینئر کمانڈرز بھی جاں بحق ہوئے،12زخمی۔ فوٹو:فائل

افغان آرمی نے صوبہ بغلان میں زمینی و فضائی آپریشن کے نتیجے میں کئی اہم اور سینئرکمانڈروں سمیت 36 طالبان کو جاں بحق اور 12 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا نے افغان ملٹری کے شاہین کور کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی صوبہ بغلان کے علاقوں شش کاپی' لار خابی اورڈھنڈ شہاب الدین میں طالبان کیخلاف افغان فوج نے زمینی وفضائی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کئی اہم کمانڈروں سمیت 36 طالبان جنگجو جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق کیے جانے والے سینئر طالبان کمانڈروں میں قادر، قاری خالد، ملا ابراہیم، قاری ظاہر، غازی ملنگ اور ملا حدیفہ جلال آبادی شامل ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔