پاکستانی قانون دان ضرار سہگل کا عالمی اعزاز

ضرار سہگل دنیا بھر میں پہلے پاکستانی وکیل ہیں جنھوں اس درجے بینڈ ون کو 40 سال کی عمر میں حاصل کیا.


Express Desk May 31, 2013
ضرار سہگل دنیا بھر میں پہلے پاکستانی وکیل ہیں جنھوں اس درجے بینڈ ون کو 40 سال کی عمر میں حاصل کیا. فوٹو فائل

پاکستانی قانون دان ضرار سہگل کو امریکی چیمبر نے امریکا کے10 بہترین مال برداری اور ہوابازی کے مالیاتی وکلا میں بینڈ ون رینک کا اعزاز دیا ہے۔

ضرار سہگل دنیا بھر میں پہلے پاکستانی وکیل ہیں جنھوں اس درجے بینڈ ون کو 40 سال کی عمر میں حاصل کیا ہے،ضرار سہگل ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے گلوبل ہیڈ ہیں اور وہ بیمہ کاری ، قرض سے متعلق ، ٹھیکہ داری ،مالیاتی اثاثوں اور املاک کے معاملات اور حکومتی اداروں سے رابطے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ ورلڈ اکانومک فورم کے ینگ گلوبل لیڈر بھی ہیں،ضرار سہگل کلیفورڈ چانس ایل ایل پی جو عالمی قانونی مشاورتی ادارہ ہے کے پارٹنر ہیں جو عالمی سطح پر وسیع اور قومی سطح پر قابل قبول قانونی مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔