پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 لیویز اہلکار شہید
دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، پولیس حکام
پشین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سرکاری گاڑی کے قریب ہوا تاہم اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد بائی پاس کو ہرطرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔