توانائی بحران پرانرجی کانفرنس آئندہ ماہ ہوگی

2روزہ عالمی کانفرنس نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آبادمیں منعقد ہوگی،ذرائع


عامر خان May 31, 2013

نئی وفاقی حکومت نے ملک کوتوانائی بحران سے نکالنے کیلیے دوروزہ عالمی انرجی کانفرنس منعقدکرنے کافیصلہ کیاہے۔

یہ کانفرنس اسلام آبادمیں منعقدکی جائے گی،جس کی صدارت متوقع وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔مسلم لیگ(ن)کے ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف وزیراعظم کاحلف اٹھانے کے بعدقوم سے اپنے پہلے خطاب میں ملک کودرپیش توانائی کے بحران سے نکالنے کیلیے اپنی حکومت کی ترجیحات کااعلان کریںگے۔مسلم لیگ(ن)کے معاشی اورتوانائی کے ماہرین نے نوازشریف کوتجویزدی ہے کہ فوری طورپرملک میں عالمی انرجی کانفرنس بلائی جائے۔



اس تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے نوازشریف نے واضح کیاہے کہ وفاقی حکومت قائم ہونے کے بعدجولائی کے پہلے ہفتے میں اسلام آبادمیں دوروزہ عالمی انرجی کانفرنس بلائی جائے گی،جس میں دنیابھرسے تعلق رکھنے والے انرجی ماہرین اورسرمایہ کارکمپنیوںکوشرکت کی دعوت دی جائے گی اورمتوقع وزیراعظم ان کمپنیوں کوپاکستان میں انرجی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرنے کی باقاعدہ دعوت دیں گے اورحکومت کی جانب سے اپنے بھرپورتعاون یقین دلایاجائیگا،اس کانفرنس میں توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری اورمعاہدوں کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں