غلط بیانی اورحقائق چھپانے والاصادق وامین نہیں ہوتاسپریم کورٹ

ن لیگ کے غفورلہڑی کونااہل قراردینے کاتفصیلی فیصلہ جاری،حلقہ پی بی29 میں دوبارہ انتخابات کاحکم


Numainda Express May 31, 2013
ن لیگ کے غفورلہڑی کونااہل قراردینے کاتفصیلی فیصلہ جاری،حلقہ پی بی29 میں دوبارہ انتخابات کاحکم فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 29 سے منتخب عبدالغفور لہری کونااہل قراردینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

16صفحات پرمشتمل جسٹس اعجازچوہدری کے تحریرکردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگرکوئی شخص آئین کے آرٹیکل62(1)(ایف) کے تحت اہل نہ ہو تو وقت گزرنے کے ساتھ وہ اہل نہیں ہوجاتا اور ہمیشہ کے لیے نااہل ہوتا ہے۔ عبدالغفور لہڑی نے جب 2001کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا تھا توکاغذات نامزدگی میں تعلیم میٹرک بتائی لیکن 2002کے عام انتخابات کے لیے دینی مدرسے کی سند پیش کی جو ان کے بقول بی اے کے برابر تھی، عدالت نے قراردیاکہ بلدیاتی الیکشن کے وقت اگران کے پاس سند تھی تو پھرکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی گئی جو عوامی نمائندگی قانون کے تحت جرم ہے۔



فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حقائق چھپانا اورغلط بیانی کرنا قوم اور ووٹروں کے ساتھ دھوکا ہے اور ایسا شخص صادق اور امین نہیں ہوتا۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کو دوبارہ حلقے میں انتخابات منعقدکرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے 8 سال بعد واپڈا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے درمیان ایکسائزڈیوٹی کے تنازع کا مقدمہ نمٹا دیا۔عدالت نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم کرتے ہوئے قرار دیا کہ واپڈا سرکاری ادارہ نہیں اس لیے اس کو ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی میں دیگر سرکاری اداروں کی طرح استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل عرفان قادرکی استدعا پر پی آئی اے کرپشن کیس کی سماعت 10 روزکے لیے ملتوی کردی ۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ نگران حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہے جبکہ نئی منتخب حکومت ایک دوروز میں ذمہ داریاں سنبھال لے گی، اس لیے ادارے میںکرپشن اور چیئرمین کی تعیناتی کا معاملہ نئی حکومت کو حل کرنے دیا جائے اور سماعت ملتوی کردی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں