سلمان خان کی وجہ سے کترینہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا آیوش شرما

آیوش شرما نے کترینہ کیف کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا ہے


ویب ڈیسک September 14, 2018
آیوش شرما نے کترینہ کیف کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو قراردیاہے فوٹو:فائل

KARACHI: دبنگ اداکار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی وجہ سے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

بھارتی میڈیا میں کچھ عرصہ قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آیوش نے اس بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف کترینہ نہیں بلکہ وہ بھی کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

کترینہ کیف کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ آیوش نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں سلمان خان کی وجہ سے ساتھ کام نہیں کرسکتے۔

آیوش نے کہا یہ بات سب کو معلوم ہے کہ رنبیر سے پہلے کترینہ اورسلمان خان کافی نزدیک تھے۔ لیکن جب کترینہ کیف رنبیر کپور کے پاس گئیں تو دونوں کے رشتے میں کڑواہٹ آگئی یہی وجہ تھی کہ نہ کترینہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں اور نہ میں ان کے ساتھ لیکن اب سلمان خان اورکترینہ کیف کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے ہوم پروڈکشن میں بننے والی آیوش شرما کی پہلی فلم ''لوراتری''5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔