پی ایس 128پر دھاندلی کا منصوبہ بنالیا گیا فیصل سبزواری
سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کارکنوں کو تحفظ دیا جائے
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی میں ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن فوری طور پر اس صورتحال کانوٹس لے ، ایم کیو ایم جمہوری انداز میں اپوزیشن میں بیٹھ کر بھرپور طریقے سے عوام کی نمائندگی کرے گی ۔ وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں واقع اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ 11مئی کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر حملے کیے گئے ، ہمارے ووٹرز کو حراساں کیا گیا اور مختلف نشستوں پر ایم کیو ایم کے جیتنے والے امیدواروں کو ایک سازش کے ذریعے ہرایا گیا ۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114پر ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالرؤف صدیقی کو دھاندلی کرکے ہرایا گیا اور اب پی ایس 128پر دھاندلی کیلیے منصوبہ تیارکرلیا گیا ہے اور اس نشست پر کامیاب ہونے والے ایم کیو ایم کے امیدوار کو ہرانے کیلیے سازش کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ شہر کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے ذمے داروں اور کارکنان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔