سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر کا مشتاق احمد پر بھی بھانجے کی سفارش کا الزام

انہوں نے کہا پی سی بی میں نیا کلچر لانا ہے تو پرانے چہروں سے جان چھڑانا ہو گی، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر


Sports Reporter September 14, 2018
انضمام الحق نے بھتیجے امام الحق کو بھی زبردستی کھلایا، اسی طرح ٹیلنٹ ضائع کر دیا جاتا ہے، عبدالقادر فوٹو:فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر نے مشتاق احمد پر بھی بھانجے کی سفارش کا الزام عائد کر دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیٹے کو شامل نہ کرنے پر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کیا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے اپنے بھانجے کو ملتان ریجن کی ٹیم میں شامل کرانے کے لیے سفارش کی، دونوں سلیکٹرز کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

عبدالقادر نے کہا کہ سینئرز کا یہ رویہ ہو گا تو کرکٹ کے معاملات میں بہتری کیسے آئے گی، انضمام الحق نے بھتیجے امام الحق کو بھی زبردستی کھلایا، اسی طرح ٹیلنٹ ضائع کر دیا جاتا ہے، احسان مانی کو معاملات کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا پی سی بی میں نیا کلچر لانا ہے تو پرانے چہروں سے جان چھڑانا ہو گی، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے یقین دلایا تھا کہ کرکٹ کے معاملات میں سدھار لانے کے لیے ہرممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی بے ضابطگیوں اور کھیل کو نقصان پہنچانے والی حرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تنازعات کا سبب بننے والے معاملات کی تحقیقات کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔