سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کردیا   

سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک September 14, 2018
عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کا کراچی میں تمام کھلی تاریں ہٹانے کا حکم

عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔