پاکستان کے حالیہ الیکشن 2008 کے مقابلے میں زیادہ شفاف تھے یورپی مبصر مشن

دہشت گردوں کی د ھمکیوں کے باوجودعوام نے بڑے پیمانے پرووٹ ڈالے،پاکستان جمہوریت کی پٹری پرگامزن ہو چکا،سربراہ ما ئیکل


May 31, 2013
دہشت گردوں کی د ھمکیوں کے باوجودعوام نے بڑے پیمانے پرووٹ ڈالے،پاکستان جمہوریت کی پٹری پرگامزن ہو چکا،سربراہ ما ئیکل گاہلر فوٹو: فائل

یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گاہلرنے یورپی پارلیمنٹ کی امورخارجہ کمیٹی میں پاکستانی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس میں کہاگیاہے کہ یہ انتخابات 2008ء کے مقابلے میںزیادہ بہتر اور شفاف تھے تاہم بعض علاقوں میں پولنگ اسٹاف کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

رپورٹ پر امور خارجہ کمیٹی کے اراکین نے بحث کی، مائیکل گاہلر نے کہا کہ پاکستان اب جمہوریت کی پٹٹری پر گامزن ہو چکا ہے، دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے دھمکیوں کے باوجودپاکستان کے غیور عوام نے بہت بڑے پیمانے پراپنا حق رائے دہی استعمال کیااور ووٹ ڈالے،انھوں نے کہاکہ میں نے 2008ء کے انتخابات میں بھی یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کے انتخابات مانیٹر کیے تھے تاہم مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ انتخابات اس سے بہتراورشفاف تھے ۔



اس موقع پر یورپی یونین کی ابزرور مشن کی ٹیم کے رکن اورممبر یورپی پارلیمنٹ رچرڈ ہائویٹ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات بہتر ماحول میں ہوئے ،اے پی پی کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجیسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) کی جانب سے 2013ء کے عام انتخابات کی جائزہ رپورٹ کا اجراء کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008ء کے انتخابات کے مقابلہ میں 2013ء کے انتخابات 16.76 فیصد مجموعی طور پر بہتر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں