پٹرول 2 روپے لیٹر مہنگا اور ڈیزل سستا کرنے کی سمری ارسال


Numainda Express May 31, 2013
فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم جون سے پٹرول 2.18روپے فی لیٹر مہنگا اور ہائی اسپیڈ ڈیژل1.46 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا کی طرف سے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو بھجوائی جانیوالی سمری میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے ردو بدل کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات پر مرتب ہونے والے اثرات کے نتیجے میں پٹرول ،ایچ او بی سی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل،مٹی کے تیل اور جے پی ون کی قیمتوں میںکمی ہورہی ہے سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ یکم جون سے پٹرول کی قیمت 2 روپے18 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ99.77 روپے فی لیٹر،ایچ او بی سی کی قیمت 84پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ124.41 روپے فی لیٹر ،لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت7 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 89.13 روپے فی لیٹر کرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ104.60 روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت 38 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 93.79روپے فی لیٹر جبکہ جے پی ون کی قیمت 36پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ83.08 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم آج(جمعے کو)اوگرا کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں ردو بدل کا اطلاق کرنا ہے یا اسے پٹرولیم لیوی کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں