فیول ایڈجسٹمنٹ کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 93 پیسے اضافہ

دسمبر میں 2 پیسے، جنوری 2013 کیلیے 1روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ نوٹیفکیشن


Staff Reporter May 31, 2013
دسمبر میں 2 پیسے، جنوری 2013 کیلیے 1روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ نوٹیفکیشن. فوٹو: فائل

نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 8 ماہ کے فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون 2012 میں بجلی 17 پیسے یونٹ مہنگی، جولائی 7 پیسے، اگست 35پیسے، ستمبر کیلیے 40 پیسے فی یونٹ بجلی سستی جبکہ اکتوبر کیلیے 35پیسے اور نومبر کیلیے 10پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر میں 2 پیسے، جنوری 2013 کیلیے 1روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کا اجرا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث رک گیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔ کے ای ایس سی کے ترجمان احمد فراز نے ایکسپریس کو بتایا کہ کے ای ایس سی فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کی مد میں صارفین سے جون 2012 سے جنوری 2013تک فی یونٹ 0.93 پیسے اضافہ صارفین سے جون کے بل میں وصول کرے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |