میر پور خاص بورڈ نے انٹر کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن امیر، دوسری فہیم جبکہ تیسری شرجیل اورحفیظ نے حاصل کی


Express News Desk August 16, 2012
پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن امیر، دوسری فہیم جبکہ تیسری شرجیل اورحفیظ نے حاصل کی

KUALA LUMPUR: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے بارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا، پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج سانگھڑ کے طالب علم امیر امین ولد بن یامین نے 991 نمبر لے کر حاصل کی، شاہ لطیف گورنمنٹ بوائز کالج میرپورخاص کے محمد فہیم حیدر ولد شاہجہاں نے 989 نمبر لے کر دوسری جبکہ تیسری پوزیشن شاہ عبدالطیف گورنمنٹ بوائز کالج میرپورخاص کے شرجیل احمد اور ولد لیاقت علی اورلٹل فوکس ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص کے حفیظ اللہ ولد مطلوب احمد نے حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ میں لٹل فوکس ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص کی طالبہ امامہ بنت ڈاکٹر امین نے972 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول عمر کوٹ کے محمد ہاشم ولد اکبر نے 972 نمبر لے کر دوسری اور ڈگری کالج سانگھڑ کے حسن احمد خان نیازی ولد محمد انور خان نیازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بارہویں جماعت کے امتحانات میں کل 14ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

پری انجینئرنگ میں کامیابی کا تناسب 94.83 فیصد ، پری میڈیکل گروپ میں 96.28 فیصد رہا جبکہ سائنس جنرل گروپ کے تمام 123 طلبہ و طالبات کامیاب قرار دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں