طالبان نے افغانستان میں 2 امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی

فی الوقت امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں


ویب ڈیسک September 14, 2018
ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ طالبان دو امریکی فوج اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان یہ شرط تسلیم نہیں کررہے (فوٹو: فائل)

طالبان نے افغان سرزمین پر امریکا کے دو فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کا اصرار ہے کہ وہ افغانستان میں دو فوجی اڈے قائم رکھے گا جو بگرام اور شورابک میں موجود ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو امریکی فوج کے اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد کسی کے وفادار نہیں ہوتے وہ صرف اپنی حکومت چاہتے ہیں، عبداللہ عبداللہ

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل طور پر افغانستان چھوڑے اور وہ صرف سفارتی مشن کے لیے امریکی عملے کی موجودگی پر راضی ہیں، جس کے بعد فی الوقت امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔