پشاور میں سینئر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار

آئی جی خیبر پختون خوا کے نوٹس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک September 14, 2018
ملزم نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی (فوٹو : ٹویٹر)

پولیس نے سینئر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں گاڑی کے لیے راستہ نہ دینے پر پیشے سے خود کو وکیل ظاہر کرنے والے شخص نے سینئر ٹریفک وارڈن کو زور دار دھکا دیا جس سے وہ دور جا گرا اس کے بعد ملزم نے ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا جب کہ ملزم نے وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی خیبر پختون خوا نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔