بنوں پرائمری اسکول اور مقامی شخصیت کے حجرے میں دھماکے

ممش خیل میں مقامی سیاسی شخصیت کے چچازاد جعفرشاہ کے حجرے کونشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک May 31, 2013
ممش خیل میں مقامی سیاسی شخصیت کے چچازاد جعفرشاہ کے حجرے کونشانہ بنایا گیا، فوٹو: فائل

شدت پسندوں نے لڑکیوں کا پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا جبکہ مقامی شخصیت کے حجرے میں بھی 2 دھماکے ہوئے۔

بنوں کے علاقے نورڑمیں رات گئے گرلزپرائمری اسکول اکبرعلی میں دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت تباہ ہو گئی، دوسری جانب صبح 4 بجے کے قریب ممش خیل میں مقامی سیاسی شخصیت کے چچازاد جعفرشاہ کے حجرے کونشانہ بنایا گیا، حجرے میں 2 دھماکے کے گئے جس کے نتیجے میں حجرے کا مین گیٹ، چار دیواری اور گاڑی کونقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں