حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں2روپے18پیسے فی لیٹراضافہ کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی جس کے مطابق یکم جون سے یپٹرول 2 روپے18پیسےفی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی قیمتوں کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے18پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 99 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 104 روپے 60 پیسے مقررکی گئی، قیمتوں میں ردوبدل کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 46 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 38 پیسےکمی کے بعد 93 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 پیسے اضافے کے بعد 89 روپے 13 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی جب کہ ایچ اوبی سی کی فی لیٹر قیمت 84 پیسے اضافے کے بعد 124 روپے 41 پیسےفی لیٹرہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔