کھیل کی ساکھ بچانے کیلئے بھارتی حکام کوسخت فیصلے کرنے ہوں گے سچن ٹنڈولکر

میری ہمیشہ کوشش رہی کہ کھیل کو اس کی حقیقی روح کے مطابق کھیلوں، لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر


ویب ڈیسک May 31, 2013
آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی خبروں سے مجھے دکھ اورمایوسی ہوئی، سچن ٹنڈولکر۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے میگا اسکینڈل کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہےکہ آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی خبروں سے انہیں دکھ اورمایوسی ہوئی۔

بھارتی اخبار کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ فکسنگ کی خبروں سے کروڑوں شائقین کرکٹ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی اس لیے حکام کو چاہیے کہ وہ خرابی کی بنیاد تک پہنچیں اور کھیل کی ساکھ بچانے کے لیے سخت فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں کھیل کو اس کی حقیقی روح کے مطابق کھیلوں۔

واضح رہے کہ اپنی ٹیم ''ممبئی انڈینز'' کو کامیابی دلانے کے بعد سچن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور وہ واحد بھارتی کرکٹر ہیں جنہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |