امریکا نے ڈرون حملوں سے پاکستان میں امن کی کوششوں کونقصان پہنچایا چوہدری نثارعلی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت سیاسی جماعتوں اورتمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کراس حوالے سے پالیسی بنائےگی، چوہدری نثارعلی


ویب ڈیسک May 31, 2013
مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے شخص کو چیرمین نیب لگائے گی جس پرقوم کواعتماد ہو، چوہدری نثارعلی خان فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنےمفادات کے لئے ڈرون حملوں سے پاکستان میں امن کوششوں کونقصان پہنچایا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سیاسی جماعتوں اورتمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کراس حوالے سے پالیسی بنائےگی،امریکا نے 12 سال قبل ملک کولاحاصل جنگ میں دھکیلا تھا اور اب پھرامن کی کوشش میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نےاپنےمفادات کےلئےڈرون حملوں سے پاکستان میں امن کوششوں کونقصان پہنچایا، ڈرون حملے پاکستان کی آزادی کےخلاف اورخطےمیں امن کی کوششوں میں رکاوٹ کےمترداف ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بلوچستان میں امن اورا چھی طرز حکمرانی چاہتے ہیں، جس کے لئے پختونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے فیصلہ نواز شریف پرچھوڑدیا ہے، انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایسے شخص کو چیرمین نیب لگائے گی جس پرقوم کواعتماد ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |