سی پیک کیخلاف عالمی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں چینی سفارتکار
ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر پاکستانی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ژاؤ لی جیان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پیک پر پورے زور و شور سے کام جاری ہے۔
ژاؤ لی جیان نے کہا کہ توانائی، انفرا اسٹرکچر، گوادر اور ملک میں اقتصادی زونز پر کام ہو رہا ہے، توانائی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، پورٹ قاسم کے بعد اب ساہیوال کول فائبر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 1320میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ منصوبہ ہے جسے چینی اور پاکستانی انجینئرز نے 22 مہینوں میں مکمل کیا، اس پلانٹ میں 1200 افراد جس میں 600 چینی اور 600پاکستانی برسر روزگار ہیں، اس کی لاگت 1.8ارب ڈالر ہے۔