پاکستان سے تعلقات بہتربناناچاہتے ہیں فی الحال دورے کا فیصلہ نہیں کیا من موہن سنگھ

میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بہتری کے لئے پیش رفت ہونی چاہئے، من موہن سنگھ


ویب ڈیسک May 31, 2013
میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بہتری کے لئے پیش رفت ہونی چاہئے، من موہن سنگھ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت آپس میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں اورہم اس وعدے پر قائم ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔

جاپان اور تھائی لینڈ کے دورے سے واپسی کے بعد نئی دہلی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابی نتائج کے بعد انہوں نے نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نےکہا کہ نوازشریف نے انہیں اپنی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہےتاہم ابھی تک دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنے سے متعلق جن جذبات کا اظہار نواز شریف نے کیا، میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بہتری کے لئے پیش رفت ہونی چاہئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں