مسلم لیگ ن کا سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی کے متعلق فیصلہ رائیونڈ میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ایاز صادق نے حلقہ این اے 122 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شکست دی تھی۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہورسے منتخب ہونے والے ایازصادق کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کے فیصلے سمیت دیگر اہم امورپر بھی غورکیا گیا۔

واضح رہے کہ ایاز صادق نے 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شکست دی تھی اوروہ تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئےہیں۔
Load Next Story