چیف جسٹس ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کا نوٹس لیں حیدرعباس رضوی

جمہوریت ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوئی ہے تو اس میں ہمارا خون بھی شامل ہے، حیدر عباس رضوی


ویب ڈیسک May 31, 2013
ہمارے بچے بم دھماکوں میں اڑا دیئے گئے اور ایم کیوایم جانتی ہے کہ اسے کس بات کی سزا دی جارہی ہے، حیدر عباس رضوی۔ فوٹو: ایم کیو ایم ٹویٹر

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیف جسٹس ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔

سندھ ہائی کورٹ کے سامنے ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں ،چھاپوں ،گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین،خواتین اورکارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نےکہا کہ الیکشن سے قبل ایم کیو ایم کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےاور اب تک بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کوقتل کیا جاچکا ہے۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے بم دھماکوں میں اڑا دیئے گئے اور ایم کیوایم جانتی ہے کہ اسے کس بات کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا الیکشن جھیلا ہے جس میں ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا اگر آج جمہوریت ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوئی ہے تو اس میں ہمارا خون بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں