پشاورمیں ماشو خیل امن لشکر کا رکن بم حملے میں ہلاک
پولیس کے مطابق حملے میں تقریباً 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
ماشو خیل امن لشکر کے رکن کو بم حملے کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔
امن لشکر کا رکن نجیم موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں پڑے پتھروں کو ہٹانے کے لئے رکا لیکن جیسے ہی اس نے پتھروں کو ہٹایا تو ان میں رکھا گیا بم پھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق حملے میں تقریباً 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جسے دہشت گردوں نے نجیم کو مارنے کے لئے ہی راستے میں نصب کیا تھا۔