سنی لیون کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، سنی لیون


ویب ڈیسک September 15, 2018
لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

سنی لیون نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ویب سیریز''کرن جیت کور'' کے دوسرے سیزن پر بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اپنی زندگی پر ویب سیریز بنانے کا میرا فیصلہ صحیح ہے یا نہیں لیکن میں ایک بات جانتی ہوں کہ یہ سب شوٹ کرنا میرے لیے انتہائی مشکل تھا۔

سنی لیون نے مزید کہا لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے صرف اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گھروالے اور والدین میرے متعلق کیا سوچتے ہیں۔

ماضی میں ایک صحافی نے ان سے کافی تندو تیز سوالات کیے تھے کہ بہت سی شادی شدہ خواتین سنی لیون کو اپنے شوہروں کے لیے خطرہ سمجھتی ہیں اور کون ہوگا جو سنی لیون جیسا بننا چاہے گا۔

بحیثیت خاتون اس سوال کے جواب میں انہیں اٹھ جانا چاہئیے تھا لیکن وہ وہیں بیٹھی رہیں۔ سنی لیون نے کہا اگر میں اٹھ کر چلی جاتی تو سب سوچتے کہ اس شخص نے میرے بارے میں جو بھی کہا ہے وہ سچ ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی بھی مجھ جیسا بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں