پاکستانی فلموں اورڈراموں کو سعودی عرب میں نمائش کی اجازت

سعودی حکام ملک میں 2030 تک 350 سینما کے قیام کی منصوبہ بندی کررہے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2018
معاہدے کے مطابق پاکستانی فلموں اورڈراموں کو سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا، فوٹوفائل

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سماجی، ثقافتی اور معاشی روابط بڑھانے کے لیے دونوں ممالک میں فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور براڈکسٹنگ فواد چوہدری نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹراعواد بن صالح سے ملاقات کی، دوران ملاقات دونوں کے درمیان ثقافتی اور سماجی روابط بڑھانے کے حوالے سے معاہدہ ہوا۔

وزارت انفارمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم پہلے ہی سعودی عرب کے ساتھ مذہبی، سماجی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں اور ہمارا یہ اقدام دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار اداکرے گا۔

معاہدے کے مطابق پاکستانی فلموں اورڈراموں کو سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا، جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے و الے اس اقدام کے بعد اداکاروں کو اپنے ملک سے باہر شہرت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی آبادی 32 ملین سے زائد ہے جس میں زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد 30 سال کے اندر ہے، لہٰذا سعودی حکام ملک میں 2030 تک 350 سینما کے قیام کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جب کہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تقریباً ایک بلین ٹکٹ سالانہ فروخت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |