بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے مستقبل کا فیصلہ 8 جون کو ہوگا

اجلاس کسی کےفائدے یا نقصان کیلئےنہیں بلکہ بورڈکے معاملات خوش اسلوبی سے چلنے کیلئے طلب کیا،جوائنٹ سیکریٹری بی سی سی آئی


ویب ڈیسک May 31, 2013
اجلاس میں سری نواسن پر دباؤ ڈالا جائے گا وہ چیئرمین شپ کے عہدے سے فوری استعفیٰ دے دیں، بی سی سی آئی ذرائع فوٹو: فائل

PESHAWAR: بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سری نواسن کے مستقبل کا فیصلہ 8 جون کو بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کسی کے فائدے یا نقصان کے لئے طلب نہیں کیا گیا بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ بورڈ کے معاملات خوش اسلوبی سے چلتے رہیں جبکہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق سری نواسن اجلاس بلانے کے حق میں نہیں تھے تاہم بورڈ کے دیگر ممبران کی جانب سے دباؤ کی بنا پر انہیں اجلاس بلانا پڑا۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سری نواسن سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جائیں گے جو شائد ان کے لئے تکلیف دہ بھی ہوں اور اس دوران سری نواسن پر دباؤ بھی ڈالا جائے گا وہ چیئرمین شپ کے عہدے سے فوری مستعفی ہوجائیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی اجے شرکے نے سری نواسن کے استعفیٰ نہ دینے پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے یا ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری سنجے جگالے کے بھی استعفے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں