ریشم بازار میں نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ بھگدڑ مچ گئی

مخصوص اسٹال پر کھڑا ہونے سے منع کرنے پر تلخ کلامی، دکانداروں نے بازار بند کر دیا


Numainda Express August 16, 2012
مخصوص اسٹال پر کھڑا ہونے سے منع کرنے پر تلخ کلامی، دکانداروں نے بازار بند کر دیا (فوٹو : فائل)

حیدرآباد کے معروف بازار میں مبینہ طور پر خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

عید کی خریداری کے دوران 3 نوجوان ریشم بازار میں آئے اور ایک مخصوص اسٹال کے پاس کھڑے ہوگئے، اسٹال ہولڈرز کے منع کرنے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیااور تینوں نوجوانوںکو قریب لگائے گئے کیمپ میں موجود پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بعد ازاں ان کے چالیس پچاس حمایتی وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے بازار میں گھس کر اسٹال ہولڈر اور اس کے ساتھیوں کو مارنے کی کوشش کی اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ دکانداروں نے احتجاجاً دکانیں بند کر دیں۔ واقعہ کے بعد وہاں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا جبکہ حَق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم حسین اور اے ایس پی ڈاکٹر اسد ملہی بھی پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں