مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کرے کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔
لاہور میں نواز شریف سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی جس میں نواز شریف نے امریکی ڈرون حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اور قابل مذمت ہیں لہٰذا انہیں فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
نواز شریف نے قائم مقام امریکی سفیر کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اقدامات کے بجائے دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کرنا ہوگا۔