
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 سال پرانے کالے ہرن شکار کیس میں بری ہونے والے بالی ووڈ اداکاروں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اورنیلم کوٹھاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
رواں سال کی ابتدا میں راجستھان کی مقامی عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں اداکار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ اسی کیس میں ان کے ساتھ شامل دیگر اداکاروں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کوٹھاری کو بری کردیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ راجستھان حکومت عدالتی فیصلے سے خوش نہیں تھی اسی لیے حکومت اب مقامی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دلانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔
Black buck poaching case: Rajasthan govt to appeal before the Rajasthan High Court against the acquittal of actors Sonali Bendre, Neelam Kothari and Tabu, Saif Ali Khan and others.
— ANI (@ANI) September 15, 2018
واضح رہے کہ سلمان خان، سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم کوٹھاری نے 1998ء میں فلم ''ہم ساتھ ساتھ ہیں'' کی شوٹنگ کے دوران غیر قانونی طور پر کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔