نازیبا تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے پر ڈی آئی جی گلگت کی گرفتاری کا حکم

ڈی آئی جی جنید ارشد کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا جائے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک September 15, 2018
ڈی آئی جی جنید ارشد کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا جائے، سپریم کورٹ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں ڈی آئی جی گلگت کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی جنید ارشد کو فوری گرفتار کرکے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی گلگت کیخلاف مقدمہ درج

جنید ارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی کہ سابق شوہر نے ان کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود جنید ارشد کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پولیس افسر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، کل تک ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان سید جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بااثر ملزم پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اپنے دوست دانش کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور اس کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |