ڈرون حملے جائز اور قانونی حیثیت رکھتے ہیں جان کیری
ڈرون حملوں كے ذریعے صرف ان افراد كو نشانہ بنایا جاتا ہے جو امریكی سلامتی كے لئے انتہائی خطرہ ہوں، جان کیری
ISLAMABAD:
امریكی وزیر خارجہ جان كیری نے كہا ہے كہ امریكہ اس وقت القاعدہ اور طالبان كے ساتھ حالت جنگ میں ہے اس لئے ڈرون حملے قانونی حیثیت ركھتے ہیں۔
جرمنی کے وزیر خارجہ کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان كیری نے ایک بار پھر ڈرون حملوں كا دفاع كرتے ہوئے كہا ہے كہ دہشت گردوں كے خلاف ڈرون حملے جائز ہیں اور امریكا ڈرون حملے اپنے دفاع میں اور آخری آپشن كے طور پر كرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں كے ذریعے صرف ان افراد كو نشانہ بنایا جاتا ہے جو امریكی سلامتی كے لئے انتہائی خطرہ ہوں لہٰذا اگر دیکھا جائے تو اس سے ہزاروں جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ اب تک ڈرون حملوں كے ذریعے القاعدہ كے درجنوں تربیت یافتہ كمانڈرز، عہدیدار اور بم بنانے والے مارے جاچكے ہیں اور امریكی طیاروں، ٹرانزٹ نظام اور افغانستان میں موجود امریكی اور یورپی فوجیوں كے خلاف كئی منصوبے ناكام بنائے جاچكے ہیں۔