برطانیہ کامن ویلتھ کے تحت مضمون نویسی کا مقابلہ لاہور کی زہرہ حسین نے جیت لیا
12ہزار شرکا سے مقابلہ کے بعد ا تنا بڑا اعزاز جیتناباعث مسرت و اطمینان ہے، زہرہ حسین
KARACHI:
برطانیہ کی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلہ میں لاہور کے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ زہرہ حسین نے پہلا انعام جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ مقابلہ میں زہرہ حسین کی لکھی گئی شارٹ سٹوری (Hues of Red)نے پہلا انعام حاصل کیا ہے، یہ شارٹ سٹوری جنوب ایشیائی معاشرہ میں چائلڈ میرج اور گھریلو تشدد کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں نسل نو کیلیے امیدکا پیغام بھی ہے۔
اپنی جیت کا پیغام ملنے پر زہرہ حسین کا کہنا تھا کہ 12ہزار شرکا سے مقابلہ کے بعد ا تنا بڑا اعزا ز جیتناباعث مسرت و اطمینان ہے۔