زیادتی کے بعد کمسن بچے کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

5 لاکھ روپے جرمانہ، 60سالہ محمد یعقوب فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں روتا رہا۔


Numainda Express September 16, 2018
مجرم نے2015 میں 10سالہ احمد کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ فوٹو؛ فائل

سیشن کورٹ نے کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 60 سالہ مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مجرم محمد یعقوب کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ مجرم کے خلاف تھانہ وحدت کالونی پولیس نے 2015 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ محمد یعقوب پر 10سالہ احمد کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے کمسن احمد کو قتل کرنے کے بعد لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ مجرم 10سالہ بچے کو ٹافی دلانے کے بہانے لے کر گیا تھا۔

عدالت نے مقدمے کے تمام گواہان کی شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد یعقوب کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں