بابر اعظم نیچرل کھیل پیش کرنے کے لیے پراعتماد
کوہلی کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے، روہت اور دھونی پر قابو پانا ہوگا، قومی کرکٹر
بابر اعظم بھارت کیخلاف میچ میں نیچرل کھیل کا مظاہرہ کرنے کے خواہاں ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ایک میچ ونر بیٹسمین ہیں، بھارتی ٹیم میں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے،روایتی حریف کیخلاف میچ کا کوئی اضافی دبائو لینے کے بجائے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں گے، نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف ہمارا میچ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے، ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں ہمیں روہت شرما اور مہندرا سنگھ دھونی پر قابو پانا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر بھارت کیساتھ فائنل سمیت 3میچ ہوسکتے ہیں، دونوں ملکوں میں باہمی سیریز تو ہونہیں رہی،اس صورتحال میں روایتی حریفوں کے مابین زیادہ مقابلے ایک بڑا موقع اور چیلنج ہوں گے، شائقین اور کھلاڑی سب ان میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ہے،ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، پہلے میچ میں بھی کامیابی کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی، گزشتہ میچز میں ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرتی رہی ہے لیکن مڈل آرڈر کو بھی جب موقع ملا، اچھی کارکردگی دکھائی،آصف علی اور شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلی ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے،نوجوان کھلاڑیوں میں بڑی ہم آہنگی ہے،سب ایک دوسرے کو اعتماد دیتے ہیں،سینئرز سرفراز احمد، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔
بیٹسمین نے کہا کہ یواے ای میں میری کارکردگی اچھی رہی ہے،اسی اعتماد کو لیکر میدان میں اترتا ہوں،اس بار بھی کریز پر زیادہ سے زیادہ قیام کرتے ہوئے ٹیم کیلیے رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔