دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے شین وارن

انگلینڈ کو اپنے لیگ اسپنر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے، سابق اسپن اسٹار


Sports Desk September 16, 2018
انگلینڈ کو اپنے لیگ اسپنر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے، سابق اسپن اسٹار۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران عادل رشید انگلینڈ کیلیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

شین وارن کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران عادل رشید انگلینڈ کیلیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے تاہم اس کے ساتھ انھوں نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لیگ اسپنر پر اعتماد بھی برقرار رکھیں، اسی سے ان کا اعتماد بلند رہے گا۔

وارن کہتے ہیں کہ انگلینڈ کو اپنے لیگ اسپنر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے جوکہ ایک بار پھر ٹیم میں واپس لوٹ چکے اور سری لنکا میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران روٹ نے عادل رشید سے صرف 87 اوورز کرائے جبکہ ان کے برعکس آف اسپنر معین علی نے دو میچز میں 76 اوورز کرائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔