فرنچ اوپن سرینا ولیمز اور فیڈرر کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی
دفاعی چیمپئنز رافیل نڈال اور روسی ساحرہ ماریا شراپووا کی پیشقدمی جاری، ڈیوڈ فیرربھی راؤنڈ16 میں شامل۔
سرینا ولیمز اور راجرفیڈرر نے سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
امریکی سپراسٹار نے تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو ٹھکانے لگایا جبکہ سوئس ماسٹر نے راہ میں آنے والے جولین بینیٹو کو پچھاڑ ڈالا، اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے بھی ہموطن فلکیانو لوپز پر غلبہ پاکر راؤنڈ 16 میں جگہ بنالی، اس کے علاوہ آٹھویں مرتبہ ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اترنے والے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے دوسرے راؤنڈ میں مارٹن کلیزن کو ہرادیا، ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کرنے والی ماریا شراپووا نے بھی ایگیونے بوچارڈ کو مات دیکر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق رولینڈ گیروس پر جاری سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں ٹاپ سیڈز پلیئرز کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کو کھیلے گئے میچزمیں ٹاپ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو 6-0،6-2 سے ٹھکانے لگادیا۔
اس سے قبل سیکنڈ راؤنڈ میچز میں دفاعی چیمپئن روس کی ماریا شراپووا نے کینیڈین حریف ایگیونے بوچارڈ کو باآسانی 6-2،6-4 سے ہرادیا، ماریا کریلنکو نے آسٹریلیا کی جواں سال ایشلیگ بارٹی کو 6-3،6-1 سے قابو کرلیا، فرانس کی ماریون بارٹولی نے کولمبیا کی ماریانا ڈیوک کیخلاف 7-6(7/5)،7-5 سے کامیابی حاصل کی۔مینز سنگلز میں سوئس ماسٹر راجرفیڈرر اور ڈیوڈ فیرر نے پری کوارٹر فائنل میںرسائی کا پروانہ حاصل کرلیا۔
تیسرے راؤنڈ میچز میں فیڈرر نے فرانس کے جولین بینیٹو کو 6-3،6-4 اور 7-5 سے شکست دی، اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ہموطن فلکیانو لوپز کو 6-1،7-5 اور 6-4 سے قابو کیا۔ سیکنڈ راؤنڈ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے سلواکیہ کے مارٹن کلزان کو 4-6، 6-3،6-3 اور 6-3 سے مات دے دی، ٹامی ہاس نے امریکا کے جیک سوک کو 7-6(7/3)،6-2 اور 7-5 سے زیر کرلیا۔
روس کے میخائل یوزنی نے ارجنٹائنی حریف فیڈریکو ڈیل بونیس کو 6-3،6-7(5/7)،7-5 اور 6-4 سے ہرادیا، نکولائی ڈیوڈنکو نے ڈینس استومن پر 6-4،7-5 اور 6-2 سے غلبہ پایا، رچرڈ گیسکوئٹ نے مائیکل کو 6-3،6-3،6-0 سے اور جون اسنر نے ریان ہیریسن کو 5-7،6-7 (7/9)،6-3،6-1 اور 8-6 سے شکست دی، اسٹینسلس واورنیکا نے ارجنٹائن کے ہوراسیو زیبالوس کو 6-2،7-6(7/2)،6-4 سے قابو کرلیا، جانکو تیپسرووچ نے فرنانڈو ورڈاسکو پر 7-6(7/3)، 6-1،3-6،5-7 اور 8-6 سے ہرادیا۔