کراچی میں امن کا مستقل قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی،عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا مستقل قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے کیوں کہ امن کے بغیر مستحکم معیشت کا ہدف پورا نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، کمانڈر 5 کورلیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، چیف سیکرٹری سندھ میجر ریٹائرڈ اعظم سیلمان خان، کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ کلیم امام ، سیکرٹری داخلہ سندھ عبدالقادربلوچ اور دیگر سینئرحکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں صوبہ سندھ خوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا، آئی جی سندھ نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈی جی رینجرز نے کراچی میں آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی آپریشن سے جرائم میں 90 فیصد کمی آئی۔
اس موقع پر سندھ پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور یہ سب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح امن کا مستقل قیام ہے کیوں کہ امن کے بغیر مستحکم معیشت کا ہدف پورا نہیں کیا جاسکتا، کراچی پاکستان کا معاشی دارالخلافہ ہے، حکومت امن وامان کے لئے صوبے کی معاونت جاری رکھے گی ،وفاق، صوبائی اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان بہتر رابطے ضروری ہیں، رابطوں سے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بہتری ہوگی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جب کہ وزیراعظم نے شہید ملت لیاقت علی خان اورمادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔