بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں کراچی کے ساحل پر آگئیں
مچھلیاں سمندر میں گندگی اور آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں، ماہی گیر
کراچی کے سمندر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث مرنے والی لاکھوں مچھلیاں ،جھینگے، آکٹوپس اور جیلی فش سی ویو کے ساحل پرآگئیں،سمندر میں سیوریج کے گندے پانی فیکٹریوں کے فضلے اور کچرا ڈالے جانے سے آلودگی بڑھتی جارہی ہے۔
کراچی کا سمندر 50 ناٹیکل مائیکل تک آلودہ ہوچکا ہے سمندر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث مچھلیاں مررہی ہیں، تفصیلات کے مطابق کراچی کے سمندر میں لاکھوں مچھلیاں ،جھینگے، آکٹوپس اور جیلی فش مر کر سی ویو کے ساحل پر آگئیں، مردہ مچھلیوں اور دیگرآبی حیات کے ساحل پر موجودگی کی اطلاع پر ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے ساحل پر پہنچ کر مچھلیاں اکھٹی کرنی شروع کردیں ، سی ویو پر ہائی وے شنواری ریسٹورنٹ پر آئے ہوئے درجنوں شہری اہل خانہ کے ہمراہ مری ہوئی مچلھیاں دیکھنے ساحل پر پہنچ گئے ۔
موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ مچھلیاں کسی بحری جہاز سے گرنے والے ڈیزل یا سمندر میں زیادہ بارش کی وجہ سے مری ہوں گی، سی ویو پر موجود ماہی گیر حسین محمد نے بتایا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں سمندر میں کچرا، سیوریج کا بغیر ٹریٹ کیا ہوا پانی اور فیکٹریوں کا کیمیکل زدہ فضلہ باقاعدگی سے لائن ڈال کر چھوڑا جارہا ہے۔
کراچی کا سمندر 50 ناٹیکل مائیل تک آلودہ ہوچکا ہے، مچھلیاں بڑھتی ہوئی سمندری آلودگی کی وجہ سے ہی مری ہیں، اب 3 سے 4 دن تک مری ہوئی مچھلیاں ساحل پر آتی رہیں گی اس کے بعد آنا بند ہوجائیں گی، ماہی گیروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر میں سیوریج کے گندے پانی کی جو لائنیں ڈالی گئی ہیں انھیں ختم کیا جائے اور سمندر میں کچرا ڈالنے سے بھی گریز کیا جائے۔
سی بی سی نے سی ویو سے مردہ مچھلیاں ہٹاکر صفائی کردی
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر ملنے والی مردہ مچھلیوں کو ہٹاکر صفائی کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق شہر کے ساحلی تفریحی مقام سی ویو پر اتوار کی صبح سمندر سے لاکھوں مردہ مچھلیاں ساحل پرآگئی تھیں، مردہ مچھلیوں کے ساتھ مری ہوئی آبی حیات میں جھینگے، گونگے ، جیلی فش بھی شامل تھے، مردہ آبی حیات کے باعث ساحل پرگندگی پھیل گئی تھی شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا تھا ، مردہ مچھلیوں کی بدبو اور تعفن سے چھٹی کے دن ساحل پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان رہے ۔
شہریوں نے بلدیاتی اداروں سے جلد صفائی کی اپیل کی تھی ساحل پر مردہ مچھلیوں کی موجودگی کی اطلاع اور وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے اتوار کی شام کو ساحل سے مردہ مچھلیوں کو اٹھاکر صفائی کرادی سی ویو کی 10 کلو میٹر ساحلی پٹی کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے بھاری مشینوں کا استعمال کیا گیا اور تمام مردہ مچھلیوں اور آبی حیات کو ساحل سے صاف کردیا گیا ۔
ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ٹیکنیکل ایڈوائزار ماہر بحری امور معظم خان کے مطابق ساحل پر مچھلیوں کے مردہ حالت میں ملنے کی وجہ یہ ہے کہ ستمبر میں سمندر ی طوفان آتا ہے جس کے سبب شکار روک دیا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود کچھ ماہی گیر شکار کے لیے ساحل کا رخ کرتے ہیں اور سمندر میں طوفانی لہروں کے باعث جال سے بچ کر نکل جانے والی مچھلیاں مردہ حالت میں ساحل سمندر پر آجاتی ہے جس کا سمندری آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔