چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس

پاکستان کے روشن مستقل کے لیے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک September 16, 2018
پاکستان کے روشن مستقل کے لیے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایڈووکیٹ ظفر کلانوری کی مفاد عامہ کی درخواست پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات باآسانی دستیاب ہے، منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تمام چوروں کو پکڑنے کا وقت آگیا ہے

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ بھی طالبعلموں اور دیگر نوجوانوں کو آئس سمیت دیگر منشیات باآسانی میسر آ جاتی ہیں، پاکستان کے روشن مستقل کے لیے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا۔ چیف جسٹس نے سی سی پی او لاہور اور اینٹی نارکوٹکس افسران سمیت دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں