شہری اور دیہی علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ جاری

شارٹ فال 3400میگاواٹ رہ گیا ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معطل۔


Monitoring Desk June 01, 2013
شارٹ فال 3400میگاواٹ رہ گیا ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معطل۔ فوٹو: فائل

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجودملک کے شہروں اور دیہی علاقوں میں 10 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے، دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر12500میگا واٹ ہوگئی ہے جبکہ طلب 15900میگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال 3400 میگا واٹ رہ گیا ہے۔



بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور برقرار ہے، صوبے کے دیہی علاقوں میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہے، پانی کی قلت سے پھلوں کے باغات اور فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ شہر ی علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پیر تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی، جمعے کو سب سے زیادہ گرمی دادو' نواب شاہ'جیکب آباد اور لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں