پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح بجلی بجلی اور بجلی ہےشہباز


Numainda Express June 01, 2013
فوٹو: فائل

نامزد وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح بجلی، بجلی اور بجلی ہے۔

ن لیگ کی حکومت لوڈشیڈنگ کے مارے عوام کو ریلیف پہنچائے گی، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہیں اورہماری آزادی کو ہر وقت زخمی کرتے رہتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ کب، کیسے اورکس کے دور میں شروع ہوئے۔ جمعے کو لندن سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو تھانے، کچہری اور پٹوارخانے میں ہونیوالی زیادتیوں اور ناانصافیوں سے نجات دلانے کا تہیہ کرلیا ہے۔

جہاں تک پٹوارخانوں کا تعلق ہے اراضی کے ریکارڈکوکمپیوٹرائز کرنے کا کام ہماری پچھلی حکومت نے شروع کردیا تھا۔آئندہ حکومت میں اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائیگا اور توقع ہے2015 سے پہلے پنجاب بھرکالینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز ہو جائیگا۔ہمارے لیے یہ امرباعث اعزازہے کہ سپریم کورٹ نے اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے پروگرام اور متعلقہ قانون سازی کی تعریف کی ہے اور اسے دوسرے صوبوں کے لیے قابل تقلید قراردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں