عوام نے ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیاں منتخب کیں عمران

واضح موقف ہے کہ حملے کسی صورت قبول نہیں،قوم نے مشرف کی پالیسی مسترد کر دی


واضح موقف ہے کہ حملے کسی صورت قبول نہیں،قوم نے مشرف کی پالیسی مسترد کر دی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی حکومت کا آغاز ڈرون حملوں کو روک کر یا انھیں مار گرا کر کریں تو ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، یہ ملکی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا ہے، عوام سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔



این این آئی کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے پریس کانفرنس میں عمران خان کا بیان پڑھ کر سنایا۔ علاوہ ازیں عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداور گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے بھی عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |