کوئٹہ میں وین پرحملہ دوپولیس اہلکارجاں بحق چھہ افراد زخمی

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اورایک راہگیر ہلاک جبکہ چھہ افراد زخمی ہوئےاورحملہ آور 2.8 ملین نقدی لے اڑے


Muhammad Zafar August 16, 2012
بلوچستان کانسٹیبلری وین تنخواہیں لے کےاٹھل سے اواراں جا رہی تھی کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کانسٹیبلری وین پہ کوئٹہ میں حملے کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک اور چھہ زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنور احمد رند نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ بلوچستان کانسٹیبلری وین تنخواہیں لے کےاٹھل سے اواراں جا رہی تھی کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اورایک راہگیر ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت چھہ افراد زخمی ہوئےاورحملہ آور 2.8 ملین نقدی لے اڑے۔

زرائع کے مطابق حملہ آور پہلے سے پہاڑیوں میں چھپے بیٹھے تھے اور حملہ کے بعد رقم لے کردوبارہ اپنے ٹھکانے پہ لوٹ گئے۔

سیکیورٹی اہلکاراورپولیس فوری حملہ کی جگہ پہ پہنچیں اورعلاقہ کو گھیرہ میں لے لیا۔ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےاواراں کے ایک ہسپتال بھیجیں گئیں اور زخمیوں کوعلاج کیلئے اٹھل کے ایک ہسپتال روانہ کیا گیا۔

مرنے والوں کی شناخت اے ایس آئی عبداللھ، کانسٹیبل اسرار اور ایک راہگیرریاض احمدکے ناموں سے ہوئی۔ زخمیوں میں انسپیکٹر محمد حمید، کیشئیر محمد طاہر، ڈرائیور ظفرعلی، غوث بخش، اجاز، حاتم علی اور محمد امین شامل ہیں۔

حملہ کی زمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں