بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کو پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا
پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کیلیے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے تیزکردیے
پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کوپارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔
جبکہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کیلیے تحریک انصاف ،متحدہ قومی موومنٹ ، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر پارلیمانی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں ۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔
انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مختلف پارلیمانی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ۔پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں فرینڈلی نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن کاکردار کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ ہم متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔