پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں منموہن

نوازشریف کو بھارت آنیکی دعوت دی ہے، پاکستان کی جانب سے بھی دورہ پاکستان کادعوت نامہ آیاہے


June 01, 2013
نوازشریف کو بھارت آنیکی دعوت دی ہے، پاکستان کی جانب سے بھی دورہ پاکستان کادعوت نامہ آیاہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

ہم اس وعدے پرقائم ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل پرامن طریقے سے حل ہوں، نوازشریف نے جو باتیں کہی ہیں اس سے رشتے مزیدبہترہونے کی توقع ہے،جب پاکستان میں انتخابات کے نتائج آرہے تھے تب انھوں نے نواز شریف کو فون کرکے مبارک باددی تھی،نوازشریف کو بھارت آنے کی بھی دعوت دی۔



حکومت پاکستان کی جانب سے بھی دورہ پاکستان کادعوت نامہ آیا ہواہے۔اپنے دورہ جاپان اور تھائی لینڈ سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،تمام مسائل کا حل مذاکرات سے کرناچاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں