قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک September 16, 2018
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا (فوٹو : فائل)

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز کے رسالدار کو شہید کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے باعث لیویزفورس کا ایک رسالدار شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

پولیس اور سیکیورٹی ادارے نے جائے وقوع کو سیل کردیا اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں